کنگ خان کی دلیپ کمار کے گھر آمد، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد، ملاقات کے دوران لی گئی دونوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کا گھر کھنڈر بن گیا تفصیلات کے مطابق 95 سالہ دلیپ کمار گذشتہ کافی عرصے سے علیل ہیں۔ اسی سلسلے میں شاہ رخ خان نے سینئر اداکار کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔ تصویر میں انہیں شاہ رخ خان کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔ دلیپ کمار طویل عرصے سے علالت کے باعث اب بہت کمزور ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل اگست 2017 میں بھی شاہ رخ خان ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد لیجنڈ اداکار سے ملنے آئے تھے۔ یہ تصویر دلیپ کمار کے ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی۔ .@iamsrk came to visit Saab at home today. -FF pic.twitter.com/GLrnqu1Ln2 — Dilip Kumar (@TheDilipKumar) February 12, 2018