عزیربلوچ کی گرفتاری:اہم انکشافات کی امید،اظہارالحسن

شائع 01 فروری 2016 09:07am

کراچی :ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کہتے ہیں کہ عزیربلوچ کی گرفتاری سے اہم انکشافات کی امید ہے۔اب یہ گرفتارکرنے والے اداروں کا امتحان ہے کہ وہ کس طرح معاملات کو لے کرچلتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ عزیربلوچ کی گرفتاری کے بعد ہونے والی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئے گی ،جبکہ وزیراعلی سندھ حلف برداری کے بعد لیاری گئے تھے۔

ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے اپنے خلاف تمام اقدامات برادشت کئے اورقانون کی عملداری میں مداخلت نہیں کی ،اب عزیربلوچ کوگرفتاررکرنے والے اداروں کا امتحان ہے کہ کس طرح سیاسی دباو کو برداشت کرے گی ۔

Read Comments