سردی کے آتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

شائع 12 دسمبر 2015 02:43pm

کراچی:سردی کی لہر آئی تو کراچی میں خشک میوہ جات کی فروخت کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ کم آمدنی والے ڈرائی فروٹ کو صرف دیکھ ہی سکتے ہیں۔

سردی کی لہر کے ساتھ ہی کراچی میں ڈرائی فروٹ کی دکانوں پر خریداروں کے رش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ امیر اور اعلیٰ متوسط طبقہ تو خشک میوہ جات سے لطف اندوز ہو سکتا ہے مگر غریب اور کم آمدنی والوں کے لیے ان کی قیمتیں دسترس سے باہر ہیں۔دکانداروں کے مطابق ٹیکسوں کی بھرمار خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔

مارکیٹ میں چلغوزہ بائیس سو سے چوبیس سو روپے فی کلو ، نمکین پستہ چودہ سو روپے ، امریکن بادام بارہ سو اسی روپے ، اخروٹ بارہ سو ، کاجو گیارہ سو ، انجیر سات سو روپے فی کلو کی اوسط قیمت پر دستیاب ہے ، جبکہ کم آمدنی والے ساڑھے تین سو روپے فی کلو کی قیمت پر کشمش اور دو سو روپے فی کلو میں مونگ پھلی ہی خرید سکتے ہیں۔

Read Comments