شائع 14 فروری 2018 12:29pm

بولی وڈ میں ناکامی کا سامنا کرنے والے 5 پاکستانی اداکار

بولی وڈ اور پاکستانی فنکاروں کا ایک گہرا تعلق ہے کیونکہ بھارتی انڈسٹری میں جو بھی پاکستانی اداکار گیا اس نے ہی دھوم مچا کر رکھ دی۔ البتہ کچھ پاکستانی فنکار ایسے بھی ہیں جو بولی وڈ میں اتنے کامیاب نہ رہ سکے جتنی ان سے توقع کی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اجے دیوگن کاجول سے قبل اس بولی وڈ حسینہ سے شادی کرنا چاہتے تھے

ذیل میں ان پاکستانی فنکاروں کے بارے میں جانیئے جو بولی وڈ میں کچھ زیادہ دھمال نہ کرسکے۔

میرا

میرا لولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ ہیں، انہوں نے کئی پاکستانی فلموں میں کام کرتے ہوئے اپنی خوبصورتی اور دم دار اداکاری کے ذریعے خوب نام کمایا تاہم وہ بولی وڈ میں کچھ خاص کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔ انہیں پہلی بار بولی وڈ مووی 'نظر' میں دیکھا گیا جو مکمل فلاپ ثابت ہوئی۔

معمر رانا

معمر رانا لولی وڈ کے معروف ایکشن ہیرو ہیں اور بلاشبہ انہیں کسی تعارف کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے لولی وڈ کو بے شمار کامیاب فلمیں دیں لیکن وہ بولی وڈ میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کرسکے۔ انہوں نے چند بولی وڈ فلموں میں قسمت آزمائی لیکن ناکام رہے۔

وینا ملک

وینا ملک بھی بولی وڈ میں کام کرنے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کچھ بولی وڈ فلموں میں اداکاری کی تاہم اسکینڈلز کی وجہ سے کوئی خاص توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ اور اسی وجہ سے انہیں بولی وڈ میں مستقل جگہ نہ مل سکی۔

مونا لیزا/ سارا لورین

مونا لیزا نے بھی بولی وڈ میں اپنی قسمت آزمائی، انہوں نے کجرارے اور مرڈر 3 جیسی فلموں میں کام کیا۔ چنانچہ انہیں بھی بولی وڈ میں کامیابی نہ مل سکی۔

میکال ذوالفقار

میکال ذوالفقار اپنے ہینڈسم لُک اور جاندار اداکاری کی وجہ سے پاکستان میں خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بھی کچھ بولی وڈ فلموں میں قسمت آزمائی مگر وہ بھی ناکام رہے۔

Read Comments