بیکنگ سوڈا آپ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا سکتا ہے
کیا آپ جانتے ہیں بیکنگ سوڈا نہ صرف کھانے میں استعمال ہوتا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ یہ آپ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیلے میں موجود اس تار نما چیز کو کبھی بھی نہ پھینکیں آج ہم آپ کو بیکنگ سوڈا کے کچھ ایسے فائدے بتائیں گے جس سے آپ یقینا لاعلم ہوں گے۔ چمکدار دانت بیکنگ سوڈا کا استعمال آپ کے دانتوں کی پیلاہٹ ختم کرکے انہیں سفید اور چمکدار بنا دیتا ہے۔ اگر آپ بیکنگ سوڈے کو ٹوتھ پیسٹ میں ملا کر 2 منٹ تک استعمال کریں اور اسی عمل ایک دن چھوڑ کر دوسرے دن کریں تو آپ کے دانت روزبروز اچھے ہوتے جائیں گے لیکن اس کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں۔ داغ، دھبوں اور دانوں کا خاتمہ بیکنگ سوڈا چہرے سے دانوں کے خاتمے میں بھی بہت مفید ہے۔ ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور اس میں پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں، اس پیسٹ کو 2۔1 منٹ کے لئے اپنے چہرے پر لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے دھولیں، یہ عمل ہفتے میں ایک سے دو بار کریں۔ داغ، دھبوں اور دانوں کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا۔ گورا رنگ رنگ گورا کرنے کے لیے آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا لیں اور اسے پانی میں ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں، ایک سے دو منٹ تک انگلیوں سے مساج کریں اور ہفتے میں ایک سے دو بار اس عمل کو دھرائیں۔ ناخنوں کی خوبصورتی اکثر لوگوں کے ناخن پیلے ہو جاتے ہیں، یا پھر فنگس کی شکایت ہوتی ہے تو ان سب مسائل کے حل کے لیے بھی آپ کو کسی ڈاکٹر یا حکیم کی ضرورت نہیں بلکہ صرف 2 بڑے چمچ بیکنگ سوڈا، 1 کپ ایپل سیڈر وینیگر میں شامل کریں اور 5 منٹ کے لئے اس مسکچر میں اپنے ناخنوں کو رکھیں، اس کے بعد ناخنوں کو اچھی طرح تولیے سےخشک کر لیں۔ یہ عمل دن میں دو بار کیا جائے توبے حد فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ سر سے خشکی کا خاتمہ خشکی دور کرنے کے لیے بھی بیکنگ سوڈا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بیکنگ سوڈا اور پانی 1:3 کے تناسب سے لیں،5 منٹ تک اسے سر میں لگائیں اور پھر دھولیں۔ مہینے میں کم از کم دو بار اس عمل کو دوہرائیں۔ بیکنگ سوڈا کے استعمال سے آپ کے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں، اور یہ معمولی سی چیز آپ کی خوبصورتی میں چار چاند لگا سکتی ہے۔ نوٹ: یہ تحریر محض عام معلومات کے لئے ہے،اس پر عمل کرنے سے پہلے براہِ مہربانی اپنے معالج سے ضرور مشورہ کر لیں۔