شائع 16 فروری 2018 07:39pm

معروف اداکار منا لاہوری انتقال کرگئے

لاہور: معروف اداکار منا لاہور عرف زکوٹا جن انتقال کرگئے۔ منا لاہور کو جمعے کے روز حالت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ منا لاہوری نے بچوں کے ڈرامے عینک والا جن سے شہرت حاصل کی ۔

منا لاہوری فالج کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن عینک والا جن میں اپنی بے مثال اداکاری کے باعث وہ زکوٹا جن کے حیثیت سے شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔

Read Comments