Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ژوب :ژوب میں ایف سی اہلکاروں اور دہشتگردوں میں جھڑپ کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ترجمان ایف سی کے مطابق ژوب کے قریب پاک افغان سرحدی علاقے کانوکی میں ایف سی اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔اسی دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ ترجمان کے مطابق تمام زخمی اہلکاروں کو ایف سی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ژوب :ژوب میں ایف سی اہلکاروں اور دہشتگردوں میں جھڑپ کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق ژوب کے قریب پاک افغان سرحدی علاقے کانوکی میں ایف سی اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔اسی دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
ترجمان کے مطابق تمام زخمی اہلکاروں کو ایف سی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔