کراچی:اسٹریٹ کرائمز میں ملوث چار ملزمان گرفتار

شائع 01 فروری 2016 01:08pm

کراچی:کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمزمیں ملوث چارملزمان کوگرفتارکرلیا۔ملزمان کے قبضے سے غیرملکی کرنسی اوراسلحہ بھی برآمد ہوا۔

کھارادرپولیس نے دومختلف کاروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں ملوث چارملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتارہونے والے ملزمان میں اظہر،رضوان،ابراہیم اوراشرف شامل ہیں۔ایس پی سٹی ذیشان صدیقی کے مطابق دوملزمان اظہراوررضوان کے قبضے سے آٹھ ہزار چارسوسعودی ریال،موبائل فون اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ایک اورکارروائی میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث مزید دوملزمان کو گرفتارکرلیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

Read Comments