گجرانوالہ: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیاگیا

شائع 01 فروری 2016 01:16pm

گجرانوالہ:گجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ گھمن والا میں پسند کی شادی کرنے پر ہم زلف توقیر نے اپنی سالی مسرت اور اس کے خاوند صادر حسین پر فائرنگ کردی۔جس سے مسرت بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ صادر حسین اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے ملزم توقیر کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول صادر حسین نے چھ ماہ قبل مسرت بی بی سے پسند کی شادی کی تھی۔جس کی رنجش پر ہم زلف توقیر نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کیا۔

Read Comments