سلو بھائی بولی وڈ میں تازہ چہروں کو متعارف کروانے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں اور اب تک وہ کئی معروف اداکار فلمی صنعت کو دے بھی چکے ہیں جن میں کترینہ کیف ، ارجن کپور ، دیسی شاہ ، اور زرین خان شامل ہیں ۔
لیکن سلو بھائی کے بارے میں مشہور یہ بھی ہے کہ وہ ان لوگوں کو جھٹکا دینے سے بھی نہیں چوکتے جن سے ان کا کہیں نہ کہیں کوئی تنازعہ ہوا ہے ۔
ارجیت سنگھ کا شمار بھی انہیں گلوکاروں میں ہوتا ہے جن کا سلو بھائی سے تنازعہ رہا ہے۔ اب ارجیت سنگھ کا کرن جوہر کی فلم ویلکم ٹو نیویارک کے گانا گانے سے بھی ہٹادیا گیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں گانے کیلئے ارجیت سنگھ کی جگہ راحت فتح علی خان کو گانا گانے کیلئے کاسٹ کیا گیا ہے ، اس گانے میں سلو بھائی خصوصی طور پر اپیئرنس دے رہے ہیں۔
ارجیت سنگھ نے ایک ایوارڈ کے شو میں سلمان کے مزاح کے جواب میں طنزیہ جملہ کہا تھا جس کے بعد سے ایسی کوئی بھی فلم میں جس میں سلو بھائی کام کررہے ہیں اس فلم سے ارجیت سنگھ کو گلوکار کے طور پر نہیں لیا جاتا ہے جس کے بعد اب دوبارہ یہ واقعہ ہوا ہے۔
Source: Zee News
: