لاس اینجلس:امریکی باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم کنگ فو پانڈا تھری چھا گئی،ریلیز کے تیسرے دن ہی چار کروڑ دس لاکھ ڈالر کما لیے۔
پانڈا کی لڑائی اور اٹکھیلیاں شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہو گئیں۔اینی میٹڈ فلم کنگ فو پانڈا تھری امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آ گئی
انتیس جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم نے چار کروڑ دس لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا۔
اسکرین گلڈ ایوارڈ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ لینے والے لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلم دی ریویننٹ باکس آفس پر دوسرے نمبر پر براجمان ہے فلم نے ایک کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر بٹورے ہیں۔
ایک کروڑ آٹھ لاکھ ڈالر کما کر اسٹار وار سریز دی فورس آویکنز تیسرے نمبر پر ہے۔