سیب کے بیج سے کینسر کا علاج
انگریزی زبان کی ایک مشہور کہاوت کے مطابق روزانہ ایک سیب کھانے سے انسان کو ڈاکٹر یا علاج کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہ بات بلاشبہ درست ہے کیونکہ سیب دنیا کا وہ واحد پھل ہے جو صحت اور غزائیت سے بھرپور ہے۔ سیب دس فیصد یا اس سے زائد کی مقدار میں وٹامن (سی) اور فائبر یعنی ریشہ فراہم کرتا ہے جس کا روزانہ استعمال ڈاکٹرز کا تجویز کردہ ہے۔ ان خاص غزائی اجزاء میں انسانی جسم کے کینسر سے لڑنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اور افسوس ناک طور پر حکومت یہ بات سالہ سال سےچھپاتی آرہی ہے۔ اس کے علاوہ سیب میں موجود وافر مقدار فائٹو کیمیکلز اور اینٹی آکسیڈینٹس قوت مدافیت کو بڑھاتے ہیں اور وزن گھٹانے میں مدد دیتے ہیں۔ سیب کا چھلکا اور گودا (فائبر) امراض قلب، پھیپڑوں کے کینسر، ایستھما، ڈمینشیا اور الزائمرجیسے دیگر امراض کی روک تھام اور علاج میں مدد دیتا ہے۔ خصوصاً سیب کے چھلکے میں موجود ٹریٹرپینوائڈز مختلف اقسام کے کینسر سے لڑنےکی طاقت رکھتے ہیں۔ :سیب کے بیج کی خصوصیات کیا آپ کو معلوم ہے کہ سیب کے بیج میں وٹامن (بی-17) موجود ہے جو آسانی سے دستیاب نہیں ہوتا۔ یہ خاص وٹامن پروناسن فیملی کے پھلوں، جیسے کہ سیب اور خوبانی کے بیجوں میں موجود ہوتا ہے۔ یہ انسانی جسم میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس کے ساتھ آمیزش اختیار کرکے نقصان دہ خلیات کو ختم کرتا ہے۔ حالانکہ اس میں موجود قدرتی سائینائڈ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے لیکن قلیل تعداد سائینائڈ جسم کے اینزائمز کے ساتھ مل کر اپنا زہریلا مادہ بے تاثیر کردیتا ہے۔ البتہ سیب کے بیج کی صحیح مقدار سائینائڈ کے نقصان سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ وٹامن (بی-17) کینسر اور ٹیومر کی نشونما کو روکتا ہے، ساتھ ہی اس میں ضروری خلیات کو چھوڑ کر کینسر پیدا کرنے والے خلیات کو ختم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ hangovercure بشکریہ