شائع 21 فروری 2018 02:02pm

سپریم کورٹ :پریا پرکاش کیخلاف کارروائی روکنے کا حکمنامہ

  ممبئی : راتوں رات انٹرنیٹ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی فنکارا پریا پرکاش کیخلاف گانے میں متنازعہ بول استعمال کرنے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر حیدرآباد میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔

 تاہم اب سپریم کورٹ کی جانب سے پریا پرکاش کیخلاف کوئی بھی قانونی کارروائی اور ایف آئی آر درج نہ کرنیکے احکامات دیئے ہیں اور احکامات میں کہا گیا ہے کہ پریا پرکاش کیخلاف مقدمے کی سماعت تک مزید کوئی مقدمہ یا قانونی کارروائی نہیں کی جائیگی۔

سولہ فروری کو رضا اکیڈمی کی جانب سے ایک وزیر سمریتی ایرانی کو خط لکھا گیا تھا جس میں پریا پرکاش کی ڈیبیو فلم میں متنازعہ گانے کی نشاندہی کی گئی تھی اور ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

جسٹس دیپک مسرا، جسٹس اے ایم خان ولر اور چندراشد پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے اسہی طرز کی آسانیاں متعلقہ فلم کے ہدایت کار عمر کو بھی مہیا کی ہیں۔

سپریم کورٹ نے اپنی حالیہ کارروائی میں حکومت کو نہ صرف موجودہ کیسز پر کسی قسم کی کارروائی سے باز رکھنے کے احکامات دیئے ہیں بلکہ مزید دیگر کیسز رجسٹرڈ نہ کرنے کا حکمنامہ بھی جاری کیا ہے۔

پریا پرکاش کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد ان کو راتوں رات مقبولیت ملی ہے۔

Courtesy: Zee News

Read Comments