مختلف فلموں میں کام کرنے والی یہ موٹی اداکارہ اب کیسی دکھتی ہیں؟
بولی وڈ اور بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف مزاحیہ اداکارہ گُڈی ماروتی تین دہائیوں سے اپنی اداکاری کے جلوے بکھیر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں بے شمار کردار ایسے ادا کئے جنہیں عوام کی جانب سے آج تک بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ کی ریٹا اب کس حال میں ہیں؟ گڈی ماروتی 4 اپریل 1959 کو پیدا ہوئیں اور اب تک تقریباً 100 فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز محض 10 سال کی عمر میں فلم 'جان حاضر ہے' سے کیا۔ انہوں نے بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں بھی خوب نام کمایا۔ ان کے مختلف مزاحیہ کردار عوام میں اچھی خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں کھلاڑی، شعلے اور شبنم، عاشق آوارہ، دولہے راجہ اور بیوی نمبر ون شامل ہیں۔ اسّی کی دہائی سے اب تک انہوں نے عوام کو خوب محظوظ کیا اور اب ان کے لُک میں بھی خاصی تبدیلی آگئی ہے۔ ذیل میں موجود تصاویر ملاحظہ کریں وہ اب ایسی نظر آتی ہیں۔