منی لانڈرنگ کیس ۔متحدہ قائد الطاف حسین کی ضمانت کا خاتمہ
پانچ دسمبر دو ہزار تیرا کو ایم کیو ایم کے لندن آفس پر میٹروپولیٹن پولیس کے چھاپے کے بعد بڑی مقدار میں کرنسی برآمد ہوئی، جس کے بعد سے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے کچھ دیگر افراد کیخلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، ایم کیو ایم کے قائد کیس میں ضمانت پر رہا ہیں۔
منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیوایم کے قائد کی ضمانت میں پانچویں بار توسیع کا وقت ختم ہورہا ہے،جس کے بعد الطاف حسین کل ساو¿تھ لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہوں گے۔دو روز قبل رابطہ کمیٹی ہنگامی اجلاس میں ایم کیو ایم کی نو رکنی سپریم کونسل کا اعلان کر چکی ہے، اور
ندیم نصرت کو رابطہ کمیٹی کا مستقل رکن بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ سپریم کونسل الطاف حسین کی فوری عدم دستیابی پر رابطہ کمیٹی اور دیگر ذمہ داروں کی رہنمائی کرے گی۔
الطاف حسین کو پیٹروپولیٹن پولیس نے تین جون دو ہزار چودہ کو منی لانڈرنگ کیس میں حراست میں لیا تھا اور سات جون کو ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا تب سے الطاف حسین کی ضمانت میں پانچ بار توسیع کی جاچکی ہے۔