بلوچستان :بعض عناصر غیروں کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں ،عامر ریاض

شائع 01 فروری 2016 04:22pm

کوئٹہ :کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کہتے ہیں بلوچستان میں اب بھی کچھ لوگ غیروں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستا ن کا کہنا ہے حالات کچھ بھی ہوں پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے ہم بولی سے بات کرتے ہیں گولی سے نہیں۔ بلوچستان میں ترقی و خوشحالی میں ہائل رکاوٹوں سے متعلق دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس کے پہلے دن خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کا کہناتھا کہ بلوچستان وہ بچہ ہے جوبڑا ہوکر پاکستان کی ذمہ داری سنبھالےگا صوبے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازع نہ بنایاجائے۔بلوچستان میں اب بھی کچھ لوگ غیروں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

کانفرس سے خطاب میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی نوگوایریا نہیں ہےبلوچستان میں سڑکیں ہوں گی تو غیرملکی سرمایہ کاری بڑھےگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بولی سے بات کرتے ہیں گولی سے نہیں۔قومی کانفرس کے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے،پاکستان اور بلوچستان لازم وملزوم ہیں۔

Read Comments