شائع 22 فروری 2018 07:10pm

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیتنے کیلئے 152رنز کا ہدف دیدیا

دبئی: پی ایس ایل 3 کے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیتنے کیلئے 152 رنز کا ہدف دےدیا۔

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد حفیظ 59 اور ڈیرن سیمی 11گیندوں پر دھواں دار 29رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عرفان نے دو جبکہ سہیل تنویر، جنید خان، عمران طاہر اور ہارڈس ویلون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Read Comments