کراچی میں پائپ لائن پھٹنے سے ٹریفک جام

اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2015 05:13pm

کراچی:کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پائپ لائن پھٹنے سے سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی۔

کراچی میں پانی کی پائپ لائن پھٹنے اور دو مختلف مقامات پر احتجاج کے باعث شہر کی بیشتر شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا، سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگنے سے شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا، جبکہ اب بھی کئی گاڑیاں سڑکوں پر پھنسی ہیں۔

نیپا چورنگی کے قریب پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے سوک سینٹر تک سڑک کا ایک ٹریک تالاب بن گیا،ٹریک بند ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی،گاڑیوں نے متبادل راستوں کواستعمال کیا،جس کے باعث ٹریفک کا نظام اور بھی خراب ہوا،رہی سہی کثر کارساز اور وزیراعلیٰ ہاوٴس کے باہر احتجاج نے پوری کردی۔دو مختلف مقامات پر احتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی،شاہراہ فیصل پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔

Read Comments