اجے دیوگن اور کاجول کا شمار بولی وڈ کی معروف جوڑیوں میں ہوتا ہے اور دونوں چوبیس فروری انیس سو انناوے کو آج ہی کی تاریخ والے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
دونوں اپنی شادی کی سالگرہ آج منارہے ہیں۔ اگرچہ کہ دونوں کی شادی کو انیس سال کا عرصہ ہوچکاہے لیکن ان کے درمیان محبت کا مضبوط رشتہ تاحال موجود ہے۔
کاجول کی اجے سے ملاقات انیس سوپچانوے میں ہلچل فلم کے سیٹ پر ہوئی تاہم دونوں کے درمیان اس فلم کے دوران دوستی نہ ہوسکی ، اجے سیٹ پر ہمیشہ خاموش رہنے والی شخصیت رہے ہیں اور اسہی وجہ سے کاجول کو ان سے متعلق تجسس ہوا اور پھر کاجول اور اجے دیوگن کے درمیان دوستی پروان چڑھی۔
ابتداء میں کاجول صرف اجے دیوگن سے مشورے کرتی رہتی تھیں تاہم اجے کسی اور لڑکی کے ساتھ ڈیٹنگ میں مصروف تھے لیکن فلم غنڈا راج کے بعد میں دونوں میں قربت بڑھی۔
بغیر کسی اظہار محبت کے دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کا فیصلہ کرلیا اور آخرکار دونوں چوبیس فروری انیس سونناوے کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
Source: Zee News