شائع 25 فروری 2018 03:28pm

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 5وکٹوں سے ہرا دیا

دبئی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دےدی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 114رنز کا مطلوبہ ہدف 17.4اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسین طلعت 48رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ چیڈوک والٹن 28رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے 3 جبکہ محمد عرفان اور جنید خان نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 114 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ملتان سلطانز کی ٹیم شروعات سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20اوورز ختم ہونے سےایک اوور قبل ہی 113رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کپتان شعیب ملک اور کیرون پولارڈ نے حریف ٹیم کی مزاحمت کرتے ہوئے بالترتیب 35 اور 28 رنز بنائے۔

دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 54رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رمان رئیس نے3، محمد سمیع اور آندری رسل نے 2،2 جبکہ اسٹیون فن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Read Comments