Aaj Logo

شائع 26 فروری 2018 07:17am

امیتابھ بچن نے سری دیوی کی موت کی پیشگوئی پہلے ہی کردی تھی؟

بولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی ہفتے کی شب دبئی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئی تھیں، لیکن کہتے ہیں نا انسان کی چھٹی حِس کبھی کبھی اسے بہت کچھ بتا دیتی ہے۔

ایسا ہی کچھ اس وقت دیکھنے کو ملا جب امیتابھ بچن نے سری دیوی کی موت سے قبل ایک ٹویٹ کیا۔ ٹویٹ میں بِگ بی نے اپنے احساسات کا کچھ یوں اظہار کیا، 'نا جانے کیوں لیکن مجھے کچھ اچھا محسوس نہیں ہورہا'۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ کی چاندنی ہمیشہ کے لئے چلی گئیں

امیتابھ بچن اور سری دیوی نے مختلف فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ شاید اس وجہ سے انہیں ایسا محسوس ہورہا تھا اور ایسا ہونا ایک اشارہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق سری دیوی اپنے کسی قریبی فرد کی شادی کے سلسلے میں دبئی میں موجود تھیں جہاں انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگئیں۔

سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور چھوٹی بیٹی خوشی کے ساتھ وہاں موجود تھیں جبکہ ان کی بڑی بیٹی جھانوی بھارت میں ہی موجود تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جھانوی کپور کو جیسے ہی یہ خبر ملی وہ شوٹنگ مؤخر کرکے وہاں سے چلی گئیں۔

Thanks to viral.laughingcolours

Read Comments