سری دیوی نے اپنی زندگی میں متعدد سرجریاں کروائیں
بولی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ سری دیوی کو سدا بہار اداکارہ بھی کہا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز محض 4 سال کی عمر میں کیا۔ یہ دیکھا گیا کہ بچپن سے لے کر اب تک ان کے لُک میں دن بدن تبدیلیاں مرتب ہوتی نظر آئیں اور یقیناً سرجری کا ہی نتیجہ تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: خوبصورتی کے لئے پلاسٹک سرجری کا سہارا لینے والی پاکستانی اداکارائیں آج ہم آپ کو سری دیوی کی جانب سے کرائی گئی متعدد سرجریز کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔ یقیناً آپ ان سرجریز کے بارے میں پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔ نوز جاب بولی وڈ میں اکثر یہ چہ مگوئیاں کی جاتی تھیں کہ سری دیوی نے اپنی ناک کی سرجری کروائی ہے، ایسا یونہی نہیں تھا بلکہ آپ کو ان دونوں تصاویر میں فرق بھی واضح نظر آرہا ہوگا۔ لِپس انجیکشن ان کی ہونٹوں کی سرجری حالیہ دنوں میں ہی کافی زیر بحث رہی کیونکہ ایسا کرنے سے سری دیوی کے ہونٹ اچھے لگنے کے بجائے اور برے لگنے لگے تھے۔ بوٹکس انجیکشن سری دیوی کے بارے میں بوٹکس انجیکشن کی ہوائیں بھی کافی طول پکڑیں، کیونکہ ماہرین کا خیال تھا کہ سری دیوی کے چہرے پر اس عمر میں بھی کوئی جھائی یا جُھرّی نہ ہونے کی وجہ یہ بوٹکس انجیکشن ہی تھے۔ ان کے بارے میں اس کے علاوہ بھی سرجریاں کروانے کی خبریں گرم ہوئیں تاہم اصل حقیقت کیا ہے یہ تو شاید چند لوگ ہی جانتے ہوں گے۔ Thanks to viral.laughingcolours