شدید دل کا دورہ پڑنے کے باعث دنیا سے رخصت ہونے والے اداکار
موت، زندگی کی ایک ایسی حقیقت ہے جسے کبھی جھٹلایا یا رد نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے لئے کوئی وقت یا کوئی خاص مقام مقرر نہیں کیونکہ یہ کسی بھی بہانے سے آسکتی ہے۔ کوئی کار حادثے میں دنیا سے چل بستا ہے تو کوئی دل کا دورہ یا مختلف وجوہات کی بناء پر دنیا چھوڑ جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جوانی میں موت کا شکار ہونیوالی پاکستانی اداکارائیں آج ہم آپ کو بولی وڈ انڈسٹری کے 15 ایسے اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو اچانک شدید دل کا دورہ پڑنے کے باعث دنیا سے رخصت ہوئے، ذیل میں ملاحظہ کریں۔ اِندر کمار بولی وڈ کے معروف اداکار اِندر کمار گذشتہ برس اچانک شدید دل کا دورہ پڑنے کے باعث محض 44 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے۔ انہوں نے تقریباً 20 بولی وڈ فلموں میں اداکاری کی۔ ریما لاگو بولی وڈ کی مشہور ماں ریما لاگو نے بھی کئی فلموں میں اداکاری کی تاہم گذشتہ برس وہ اچانک دل کا شدید دورہ پڑنے کے باعث دنیا کو چھوڑ گئیں۔ اوم پوری مسلمانوں کے حق میں بیانات دینے اور بھارتی میڈیا کی جانب سے تنقید کا نشانہ بننے والے معروف بولی وڈ اداکار اوم پوری بھی گذشتہ برس جہانِ فانی سے کوچ کرگئے، بتایا جاتا ہے کہ انہیں بھی دل کا شدید دورہ پڑا تھا تاہم ان کی موت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ رزّاق خان بولی وڈ کی کئی فلموں میں اپنی کامیڈی کے ذریعے عوام کو محظوظ کرنے والے اداکار رزاق خان بھی دل کا دورہ پڑنے کے باعث 2016 میں دنیا سے رخصت ہوئے۔ فاروق شیخ فاروق شیخ ایک معروف ٹی وی پریزینٹر تھے انہیں 2013 میں شدید دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ دبئی میں انتقال کرگئے۔ وویک شوق بولی وڈ فلم 'تھارٹی سکس چائنا ٹاؤن' میں یادگار کردار ادا کرنے والے اداکار وویک شوق بھی دل کا دورہ پڑنے سے اچانک 2011 میں انتقال کرگئے۔ نوین نسکول فلم اینڈ ٹیلیویژن انڈسٹری کا پہلا سونے کا طمغہ جیتنے والے اداکار 2011 میں دنیا چھوڑ گئے۔ راجیش وویک راجیش وویک نے لگان میں انتہائی مزاحیہ کردار ادا کرکے لوگوں کو خوب محظوظ کیا تاہم 2016 میں 66 برس کی عمر میں انہیں خطرناک دل کا دورہ پڑا کو ان کی جان لے گیا۔ دیون ورما بولی وڈ کے اچھے کامیڈیئنز میں شمار ہونے والے دیون ورما 2014 میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث دنیا چھوڑ گئے۔ زوہرا سہگل بولی وڈ کے 60 سالہ کیریئر میں زوہرا سہگل نے سب کچھ دیکھا اور کیا۔ سال 2014 میں انہوں نے دل کا دورہ پڑنے کے باعث 102 سال کی عمر میں وفات پائی۔ دیو آنند اپنے کاپی رائٹ اسٹائل سے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے دیو آنند بھارتی سینما انڈسٹری کے بڑے اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔ 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے والے دیو آنند 2011 میں دل کا دورہ پڑنے سے دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ونود مہرا چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بولی وڈ میں انٹری دینے والے ونود مہرا محض 45 برس کی عمر میں 30 اکتوبر 1990 کو دنیا سے رخصت ہوئے۔ سوچترا سین ماضی کی بہترین اداکارہ سوچترا بھی دل کا دورہ پڑنے سے 2014 میں موت کا شکار ہوئیں۔ ابیر گوسوامی ابیر گوسوامی ایک ٹی وی اداکار تھے، 2013 میں محض 37 برس کی عمر میں شدید دل کا دورہ پڑنے کے باعث دنیا سے روانہ ہوگئے۔ سری دیوی گذشتہ ہفتے ہی دنیا سے رخصت اختیار کرنے والی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوئیں۔ البتہ تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی موت کی حقیق وجہ جاننے کے لئے تگ و دو جاری ہے۔ Thanks to bollywoodpapa