شائع 27 فروری 2018 01:21pm

ہالی ووڈ فلم آرِنکل ان ٹائم کا رنگا رنگ پریمیئر

امریکی شہرلاس اینجلس میں ایڈ ونچر سے بھر پور ہالی ووڈ فلم آ رِنکل ان ٹائم کا رنگا رنگ پریمیئرہوا، جہاں فلمی ستاروں نے خوب رونقیں لگائیں۔

پریمیئر میں امریکی میزبان اوپرا ونفرے ،،مِنڈے کیلنگ،کرس پائن،بیلیمی ینگ سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے حسن کےجلوے بکھیرے۔

فلم کی کہانی ایک بچے اور اس کے چند دوستوں کے  گرد گھومتی ہے جو اپنے سائنسدان والد کی تلاش میں خلاء میں پہنچ جاتے ہیں ۔

 فلم نو مارچ کو امریکی سینما گھروں میں پیش کی جائے  گی۔

Read Comments