بولی وڈ اداکارہ سری دیوی کا پاکستانی اداکارہ سجل علی کو آخری پیغام " آئی مس یو بیٹا" تھا۔
پاکستانی اداکارہ سجل علی نے سری دیوی کے ساتھ بولی وڈ فلم میں ان کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا ۔ سجل علی نے سری دیوی سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری دیوی کا آخری پیغام ان کیلئے یہ تھا کہ وہ بہت زیادہ انکو یاد کررہی ہیں۔
سجلی علی نے مزید کہا کہ سری دیوی کی موت سے ان کو شدید جھٹکا لگا ہے ، کیونکہ وہ انکی ماں کی طرح تھیں۔ اور ان کو ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ان کی ماں بچھڑ گئی ہو۔
سجل علی نے مزید بتایا کہ آنجھانی سپر اسٹار سری دیوی ان کو اکثر ٹٰیلی فون کرتی رہتی تھیں اور جب بھی موقعہ ہوتا تو وہ ان سے ملنے کی کوشش کرتیں۔ سجل علی نے مزید بتایا کہ دبئی میں مصالحہ ایوارڈ کی تقریب میں وہ شریک نہیں ہوسکی تھیں اور اس میں سری دیوی بھی شریک تھیں جس پر سری دیوی نے سجل علی کو پیغام بھیجا تھا ، آئی مس یو بیٹا"۔
سجلی علی نے مزید بتایا کہ یہی ان کا آخری پیغام سجل علی کیلئے تھا تاہم کچھ دن پہلے بھی سری دیوی کی ٹٰیلی فون کال آئی تھی لیکن وہ سری دیوی سے بات نہیں کرسکی تھیں۔ اس موقعے پر سجل علی نے کچھ توقف کے بعد کہا کہ وہ بھی دبئی کا ویزا لینے کی کوشش کررہی ہیں تاکہ اس موقعے پر وہ کپور فیملی کے ہمراہ کچھ وقت گزار سکیں۔
Source: hindustan times