ممبئی:بولی وڈ اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات آج ممبئی میں اداکی جائیں گی۔
سری دیوی کی موت کا معمہ آخر حل ہوگیا،دبئی پولیس کی تفتیش مکمل ہوگئی،موت باتھ ٹب میں گرنے کے باعث حادثاتی طور پر ہوئی۔
دبئی پولیس کی کارروائی مکمل ہونے کے بعدشوہر بونی کپور میت لے کر بھارت پہنچ گئے،پرستاروں کی بڑی تعداد ممبئی میں ان کے گھر کے باہر موجود تھی۔
سری دیوی کی آخری رسومات آج 3:30بجےممبئی اسپورٹس کلب میں ادا کی جائیں گی۔