نیلم کا شمار بولی وڈ کی معروف اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے اور کافی عرصے سے وہ فلم انڈسٹری سے غائب ہیں اور اب وہ جیولری ڈئزائننگ کا کام سرانجام دے رہی ہیں۔
انہوں نے انیس سو چوراسی میں فلم جوانی سے ڈیبیو کیا تاہم ان کی پہلی فلم انیس سو چھیاسی میں لو نائنٹین ایٹی سکس باکس آفس پر ہٹ ہوئی جس کے بعد ان کو بولی وڈ میں کام ملتا جلا گیا ہے۔
انہوں نے بولی وڈ میں کئی فلموں میں کام کیا جن میں خود غرض، فرض کی جنگ، طاقت ور، دو قیدی، آگ ہی آگ، خطروں کے کھلاڑی سمیت کئی فلمیں شامل ہیں، اور ان کی کئی فلمیں باکس آفس پر ہٹ بھی ہوئی۔
اگرچہ کہ نیلم نے بولی وڈ میں کافی نام کمایا لیکن ابتداء میں ان کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار رہی اور برطانوی تاجر رشی سیٹھی سے شادی کے کچھ عرصے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔
تاہم دوبارہ انہوں نے دوہزار گیارہ میں بولی وڈ اداکار سمیر سونی سے شادی کی ، اب وہ اپنی زندگی خوشحال گزار رہی ہیں اور ساتھ ہی جیولری ڈیزائننگ کے پروفیشن سے بھی وابستہ ہیں، اپنے کاروبار کو بڑھا رہی ہیں۔
Source: wikipedia