کراچی:سوائن فلو سے مزید دو افراد انتقال کر گئے

شائع 02 فروری 2016 05:46am

کراچی:کراچی میں سوائن فلو سے مزید دو افراد انتقال کرگئے، ہلاک ہونے والوں میں تیراسی سالہ خاتون امین باوانی اور ایک سال کی بچی سلمہ شامل ہیں، کراچی میں اس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعد کراچی میں بھی سوائن فلو کا مرض شدت اختیار کرگیا ہے، مختلف اسپتالوں میں سوائن فلو کے مرض سے بچاو کے کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں، جبکہ طبی ماہرین کی جانب سے عوام میں اس مرض سے بچاو کیلئے آگاہی مہم کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔

کراچی کے نجی اسپتال میں سوائن فلو سے متاثرہ دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، سوائن فلو سے ہلاک افراد میں تیراسی سالہ خاتون امین باوانی اور ایک سال کی بچی سلمہ شامل ہیں، کراچی میں سوائن فلو سے ہلاک افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

Read Comments