تمام جماعتوں کی حمایت سے کراچی آپریشن شروع کیا گیا،پرویز رشید

اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2015 05:37pm

لاہور:وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی طرح پیپلزپارٹی کو بھی کراچی آپریشن پر تحفظات ہیں، نیب کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس مضبوط شواہد موجود ہیں تاکہ ان پر کوئی الزام نہ لگ سکے،نیب کے پاس شواہد ہوتے ہیں تو وہ کارروائی کرتے ہیں،نیب کا ریکارڈ اب تک شفاف رہا ہے،تمام جماعتوں کی حمایت سے کراچی آپریشن شروع کیا گیا۔

پرویز رشید نے کہا کہ رینجرز آپریشن پر پیپلزپارٹی کے کچھ تحفظات ہیں،کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی،انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سیاسی شخصیت کی حیثیت سے بھارت نہیں گئے،بلکہ انہوں نے اپنے آپ کو کھلاڑی کے طور پر پیش کیا۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کی خارجہ پالیسی اپنا لی ہے،بہت جلد عمران خان داخلہ پالیسی کی ڈاکٹرائن بھی اپنالیں گے۔

Read Comments