Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب میں اسکول مالکان کے تحفظات دور ہونے پر تمام نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں،اے پلس بارہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری ہے،طلبہ اور اساتذہ کہتے ہیں حکومت مزید سیکورٹی مہیا کرے۔پنجاب میں شدید سردی کے باعث بند ہونے والے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی پر کھل گئے ہیں،بارہ بڑے نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہوگیا،،طلبہ کا کہنا ہے کہ سکول میں دوستوں سے مل کر اچھا لگا ہے مگر حکومت مزید سکیورٹی بھی فراہم کرے۔ طلبہ کے تعلیمی سیشن کے آغاز پر اساتذہ بھی کافی خوش ہیں مگر کہتے ہیں روزانہ دہشتگردی کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کی بجائے سیکیورٹی کو مضبوط کیا جائے،ماہ مارچ میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہونا ہے جس کے لیے طلبہ اور اساتذہ تیاری میں مصروف ہیں مگر ان کا کہنا ہے کہ فول پروف سکیورٹی کی فراہمی سے تدریسی عمل کی بغیر تعطل کے بحالی ممکن ہوسکیں گی۔
لاہور:پنجاب میں اسکول مالکان کے تحفظات دور ہونے پر تمام نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں،اے پلس بارہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری ہے،طلبہ اور اساتذہ کہتے ہیں حکومت مزید سیکورٹی مہیا کرے۔
پنجاب میں شدید سردی کے باعث بند ہونے والے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی پر کھل گئے ہیں،بارہ بڑے نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہوگیا،،طلبہ کا کہنا ہے کہ سکول میں دوستوں سے مل کر اچھا لگا ہے مگر حکومت مزید سکیورٹی بھی فراہم کرے۔
طلبہ کے تعلیمی سیشن کے آغاز پر اساتذہ بھی کافی خوش ہیں مگر کہتے ہیں روزانہ دہشتگردی کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کی بجائے سیکیورٹی کو مضبوط کیا جائے،ماہ مارچ میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہونا ہے جس کے لیے طلبہ اور اساتذہ تیاری میں مصروف ہیں مگر ان کا کہنا ہے کہ فول پروف سکیورٹی کی فراہمی سے تدریسی عمل کی بغیر تعطل کے بحالی ممکن ہوسکیں گی۔