ہالی وڈ فلم 'ٹائٹینک' میں کی جانے والی 8 بڑی غلطیاں
ہالی وڈ مووی 'ٹائٹینک' نے دنیا بھر میں اپنی شہرت کے جھنڈے گاڑے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کئی دیگر فلموں کی طرح اس فلم میں بھی کچھ ایسی غلطیاں کی گئی ہیں جنہیں کوئی نوٹ نہیں کرسکا۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم 'سلطان' میں کی جانے والی سنگین غلطیاں آج ہم آپ کو بلاک بسٹر مووی 'ٹائٹینک' میں کی گئی چند ایسی غلطیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہیں فلم بینوں نے بڑے غور سے دیکھنے کے بعد نوٹ کیا، آپ بھی ملاحظہ کریں۔ اچانک بالوں کا اسٹائل بدل گیا۔۔۔ شاید آپ نے بھی یہ بات نوٹ کی ہو کہ سروائیول کی جنگ میں جیک کے بکھرے بال اچانک سنور جاتے ہیں۔ لباس پر غور کریں۔۔۔ تصویر دیکھ کر آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا۔ یہ کیا جادو ہوا؟؟ اس فلم میں کئی مقامات پر آپ کا دھیان اداکاروں سے زیادہ ان کے لباس پر جاتا ہوگا لیکن شاید آپ اسے نوٹ نہ کرسکے ہوں۔ یہ بھی تو جادو ہی ہے۔۔ اس سین پر اگر آپ نے غور کیا ہوتو پتا چلے گا کہ پیچھے موجود اس شخص کا کوٹ اچانک مکمل تبدیل ہوجاتا ہے۔ اس کوٹ کا رنگ، سائز اور لمبائی سب ہی کچھ بدل گیا۔ یہ فوم ہے۔۔ ٹائٹینک ایک بہت بڑی مووی ہے لیکن اس مووی میں ایسی غلطی ایک پاگل پن لگتی ہے۔ یہ کوئی میٹل نہیں بلکہ ایک فوم ہے۔ جادوئی تکیہ۔۔ لگتا ہے یہاں بھی جادو ہوا، پہلے تکیہ کھڑا تھا پھر لیٹ گیا۔ پہلے یہاں، پھر وہاں۔۔ میک اپ آرٹسٹ بھول گیا شاید۔ تار نظر آرہے ہیں۔۔ اس سین میں واضح ہے کہ کسی کو کھینچنے کے لئے تاروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔