Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:محکمہ صحت پنجاب کی کوششوں کے باوجود سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،چوبیس گھنٹوں کے دوران خوشاب کا رہائشی نوجوان دم توڑگیا،صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد چوبیس تک پہنچ گئی ہے۔گورنمنٹ نوازشریف سوشل سیکورٹی اسپتال لاہور میں سوائن فلو میں مبتلا چھتیس سالہ غلام رضا کو چند روز قبل لایا گیا تھا،متاثرہ شخص خوشاب کا رہائشی تھا جودوران علاج دم توڑگیا۔رواں ماہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد چوبیس تک پہنچ چکی ہے جبکہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد چوراسی ہوگئی ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے سے مزید دوکیس رپورٹ ہوئے ہیں متاثرہ افراد کو مبارک ہسپتال سرگودھا اور گورنمنٹ نوازشریف سوشل سیکورٹی ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔تاہم محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور:محکمہ صحت پنجاب کی کوششوں کے باوجود سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،چوبیس گھنٹوں کے دوران خوشاب کا رہائشی نوجوان دم توڑگیا،صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد چوبیس تک پہنچ گئی ہے۔
گورنمنٹ نوازشریف سوشل سیکورٹی اسپتال لاہور میں سوائن فلو میں مبتلا چھتیس سالہ غلام رضا کو چند روز قبل لایا گیا تھا،متاثرہ شخص خوشاب کا رہائشی تھا جودوران علاج دم توڑگیا۔رواں ماہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد چوبیس تک پہنچ چکی ہے جبکہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد چوراسی ہوگئی ہے۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے سے مزید دوکیس رپورٹ ہوئے ہیں متاثرہ افراد کو مبارک ہسپتال سرگودھا اور گورنمنٹ نوازشریف سوشل سیکورٹی ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔تاہم محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔