جیکولین کی بے باک ہنسی پر مداح چڑھ دوڑے
گذشتہ ماہ بولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے 54 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئیں، ان کی آخری رسومات میں کئی اداکاروں اور بولی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔ جہاں دیگر کئی شخصیات نے شرکت کی وہیں سری لنکن بیوٹی جیکولین بھی لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کے لئے آخری رسومات میں شریک ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں: سری دیوی کی لاش کو میک اپ کرنے والی آرٹسٹ کا بیان منظر عام پر اس موقع پر میڈیا کی موجودگی کے باعث ہر آنے جانے والے کی خوب مانیٹرنگ کی گئی۔ جب اداکارہ جیکولین فرنینڈز آئیں تو مختلف مواقع پر وہ ہنستی ہوئی دکھائی دیں۔ جیکولین کی ہنستے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ایسے میں سری دیوی کے مداحوں نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ کسی نے کہا کہ انہیں اس بات کا بھی احساس نہیں کہ وہ کسی کی میت میں آئی ہیں۔ Is @Asli_Jacqueline insane or just don't care or don't realize she is at a funeral ?? smiling as if she is at an award show. If you are not sad don't visit to show ur USELESS formalities #Sridevifuneral #RIPSridevi #Fake #Sridevi pic.twitter.com/1j8tZFm9yE — Deep S Singh (@deep20ss) February 28, 2018 تو کسی نے کہا کہ اگر آپ کے دل میں عزت نہیں ہے تو صرف میڈیا کوریج کے لئے ایسے مواقع پر جانا چھوڑ دیں۔ Dear @Asli_Jacqueline If you don’t have respect for departed soul then avoid going for last rites just for the sake of media coverage. There was nothing to smile. #Sridevi was not only a actress but she was an institution of acting. A legend! Respect her. — Subrat Saurabh (@ChickenBiryanii) February 28, 2018 کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ آپ کو اپنی ہنسی پر شرم آنی چاہیئے۔ shame on u @Asli_Jacqueline you are smiling as if u are in a fun event . really shameless — The Eh Factor (@trevias_azuis) February 28, 2018 Thanks to NDTV