شائع 02 فروری 2016 08:57am

کامیڈی نائٹ میں کرشنا کا بینڈ بج گیا

ممبئی :بھارتی ٹی وی کا مزاحیہ پروگرام کامیڈی نائٹ ود کپل اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔بھارتی ٹی وی کے نجی چینل کلرز نے اس کی جگہ نیا کامیڈی نائٹ شروع کیا ہے،شو شروع کرنے سے پہلے خدشہ ظاہر کیا جارہاتھا کہ یہ کپل کے شو کی طرح کامیاب نہیں ہوگا۔

اکتیس جنوری دوہزار سولہ کو نئے کامیڈی نائٹ کی پہلی قسط نشر ہوئی ،جس میں مزاحیہ اداکار کرشنا نے میزبانی کے فرائض انجام دئے،شو کے نشر ہونے کے بعد وہ تما م خدشات صحیح ثابت ہوگئے جو لوگوں کے ذہنوں میں تھے،یعنی کرشنا لوگوں کے دل جیتنے میں ناکام رہے۔

لوگوں کو کرشنا کے کامیڈی نائٹ کے بارے میں اسلئے بھی تجسس تھا کہ وہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کرشنا کپل کی جگہ لے سکتے ہیں یا نہیں۔

کپل نے کامیڈی نائٹ کے ذریعے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے لوگوں کے دل جیت لئے تھے، لوگ ان سے بے انتہا پیار کرنے لگے تھے ، شو بند ہونے کی خبر نے ان کے مداحوں کو بہت اداس کردیا تھا اورجب یہ خبر آئی کہ ان کے ساتھ چینل کا رویہ ٹھیک نہیں ہے تو لوگوں میں بہت غم وغصہ پایا گیا۔

کرشنا نے کپل سے ان کا شو تو چھین لیا لیکن ان کے مداح نہیں چھین سکے۔یہاں کرشنا کے کامیڈی نائٹ کی ناکامی کی پانچ وجوہات بیان کی جارہی ہیں جسے پڑھ کر اندازہ ہو جائے گا کہ کپل کرشنا سے بہت بہتر تھے۔

٭کپل کی غیر موجودگی

کلرز کے سی ای او کامیڈی نائٹ میں کرشنا کو لیتے وقت یہ بھول گئے کہ اس شو میں کپل کی کتنی محنت شامل ہے ،کرشنا چاہیں بھی تو کپل کی جگہ کبھی نہیں لے سکتے۔

٭نوجوت سنگھ سدھو کی عدم موجودگی

کامیڈی نائٹ ود کپل میں کپل کے بعد جس شخص کا کردار سب سے زیادہ اہم تھا وہ تھی بھارت کی پسندیدہ شخصیت نوجوت سنگھ سدھو ،موجودہ کامیڈی نائٹ میں ان کی جگہ بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو دی گئی ہے لیکن میکا وہ جادو کرنے میں ناکام رہے ہیں جو نو جوت کی خاص پہچان تھا۔

٭پرانا فارمیٹ

موجودہ کامیڈی نائٹ میں کچھ بھی نیا نہیں ہے ،اسکرپٹ،کہانی ،شو کا فارمیٹ ہر چیز وہ ہی ہے جو کپل کے شو میں تھی لوگ اس میں کچھ نئے کی امید کر رہے تھے لیکن انہی پرانی چیزوں نے لوگوں کو بالکل بھی متاثر نہیں کیا۔

٭کرشنا اور کپل کا موازنہ

اگر کرشنا اور کپل کا موازنہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ کرشنا کپل کی طرح شو کو مزاحیہ انداز میں پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں ،ان کی کامیڈی کا کپل سے کوئی موازنہ نہیں۔

٭شو کے باقی کرداروں کا نہ ہونا

کامیڈی نائٹ ود کپل میں کپل کے علاوہ دادی،گتھی،پلک،وغیرہ کی موجودگی نے اس شو کو کامیاب بنا نے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،اس نئے شو میں ان تمام کرداروں کی عدم موجودگی پوری طرح واضح ہے۔ یہ ہی سبب ہے کہ کپل کا کامیڈی نائٹ کرشنا کے کامیڈی سے بہت بہتر تھا۔

Read Comments