متھن چکرورتی
متھن چکرورتی کی بڑی بیٹی دشانی ان کی اپنی بیٹی نہیں ہیں بلکہ ان کی لے پالک اولاد ہیں۔ سگی اولاد نہ ہونے کے باوجود دشانی متھن سے بہت قریب ہیں۔ کچھ ہی دنوں میں شاید دشانی اپنی پہلی فلم میں بھی جلوہ گر ہونے والی ہے۔
روینا ٹنڈن
روینا صرف 21 سال کی تھیں جب انہوں نے اپنی دونون بیٹیوں کو گود لیا۔ البتہ ان کی اس وقت شادی نہیں ہوئی تھی۔ ان کی بیٹیاں پوجا اور چھایا روینا کے کسی دور کے رشتہ دار کی اولاد ہیں۔ لیکن ان کے مالی حالات کی خرابی کا باعث روینا نے انہیں گود لے لیا۔
کنال کوہلی
کنال ایک معروف ہدایت کار، شیف اور مصنف ہیں۔ انہوں نے ایک سات ماہ کی بچی کو گود لیا ہے۔ انہوں نے اسکا نام رادھا رکھا ہے اور اپنی بیوی کے ساتھ مل کر رادھا کی پرورش کر رہے ہیں۔
سنی لیونی
حال ہی میں سنی اور انکے شوہر ڈینیل ویبر نے دو جڑواں بچے گود لیئے ہیں۔ لیکن انکی بڑی بیٹی نشا کور ویبر بھی انکی لے پالک اولاد ہی ہیں۔ سنی اپنے شوہر کے ساتھ تینوں بچوں کی پرورش کر رہی ہیں۔
سلیم خان
سلمان خان کے والد سلیم خان نے اپنے چار بچوں کے باوجود اپنی سب سے چھوٹی بیٹی ارپیتا کو گود لیا تھا۔ ارپیتا اب شادی شدہ ہیں اور انکا ایک بیٹا بھی ہے۔
سشمیتا سین
مِس یونیورس سشمیتا سین صرف ظاہری طور پر نہیں بلکہ دل کی بھی بہت اچھی ہیں۔ انہوں نے بھی دو لڑکیوں کو گود لے کر پالا ہے۔ انکی بڑی بیٹی کا نام رینی ہے جبکہ چھوٹی بیٹی کا نام علیشا ہے۔
سمیر سونی اور نیلم کوٹھاری
سمیر سونی اور نیلم کوٹھاری نے اپنی شادی کے دو سال بعد ایک لڑکی کو گود لیا۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام اہانہ رکھا ہے۔
ماہی وج اور جے بھانوشالی
ماہی وج اور جے بھانوشالی نے اپنے گھر کے چوکیدار کے دونوں بچوں کو گود لیا ہے۔ انہوں نے یہ کام ان کی تعلیم اور تربیت کی ذمہ داری اٹھانے کے مقصد سے کیا ہے۔
سباش گھائے
مشہور ہدایت کار سبھاش گھائے کی چھوٹی بیٹی انکی لے پالک اولاد ہے۔ اسکا نام میگھنا گھائے ہے اور سبھاش اپنی اہلیہ کے ساتھ اسکی پرورش کر رہے ہیں۔
دیباکر بینرجی
دیباکر بینرجی نے ممبئی کے ایک یتیم خانے سے ایک لڑکی کو گود لیا تھا۔ وہ اپنی اہلیہ ریچا کے ساتھ اس کو پال رہے ہیں۔
Thanks to viral.laughingcolours