ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سردرہنے کا امکان

اپ ڈیٹ 02 فروری 2016 09:33am

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی طرح آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ آئندہ تین روز کے دوارنملک کے اکثر علاقوں میں موسم کی یہ صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں خون جمادینے والی سردی کا راج برقرار ہے۔آج سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسکردومیں منفی چھ،گلگت میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments