شائع 10 مارچ 2018 07:12am

حقیقی زندگی میں خوف کا شکار 10 بولی وڈ شخصیات

جہاں بولی وڈ ایک گلیمرس اور فیشن کی دنیا ہے وہیں اس انڈسٹری کئی راز ایسے بھی مدفون ہیں جن کے بارے میں بہت کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ آج انہی رازوں میں سے ایک راز سے پردہ اٹھنے جارہا ہے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ بولی وڈ کی معروف شخصیات اپنی حقیقی زندگی میں کس فوبیا کا شکار ہیں اور انہیں کس چیز کا خوف کھائے جاتا ہے۔

رنبیر کپور

آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ رنبیر کپور حقیقی زندگی میں کسی بھی 8 ٹانگوں والے کیڑے مکوڑے سے خوف کھاتے ہیں۔ انہیں لال بیک اور مکڑی جیسے جانوروں سے بہت ڈر لگتا ہے۔

عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ کو اندھیرے سے بہت ڈر لگتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ سوتی ہیں تب بھی تھوڑی روشنی کرکے ہی سوتی ہیں۔

ارجُن کپور

ارجُن کپور کو چھت کے پنکھے سے بہت ڈر لگتا ہے، اسی وجہ سے ان کے گھر میں ایک بھی چھت والا پنکھا موجود نہیں۔

سونم کپور

سونم کپور ایلیویٹرز سے بہت ڈرتی ہیں، وہ کسی بھی فلور پر جانے کے لئے ایلیویٹرز کے بجائے سیڑھیوں کا انتخاب کرتی ہیں۔

شاہ رخ خان

بولی وڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان حقیقی زندگی میں گھوڑوں سے بہت ڈرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں گھوڑوں کے درمیان بہت کم دیکھا گیا ہے۔

سنی لیونی

سنی لیونی بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں، تاہم وہ بھی عالیہ بھٹ کی طرح اندھیرے سے بہت ڈرتی ہیں۔

دپیکا پاڈوکون

دپیکا ڈپریشن سے بہت ڈرتی ہیں، انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ ڈپریشن کا شکار ہوئیں تو ان کی ذاتی اور پروفیشنل زندگی بری طرح متاثر ہوجائے گی۔

امیتابھ بچن

بولی وڈ کے بگ بی لینس سے بہت ڈرتے ہیں۔ فلم 'ستّے پہ ستّہ' کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے آنکھوں میں لینس لگائے جس کی وجہ سے وہ مشکل میں پھنس گئے۔ اب جب بھی ان سے لینس لگانے کا کہا جاتا ہے تو وہ اسے اپنی آنکھوں میں لگا بھی نہیں پاتے۔

کترینہ کیف

آپ کو یہ جان کر سب سے زیادہ حیرانی ہوگی کہ کترینہ کیف ٹماٹروں سے ڈرتی ہیں۔ فلم 'زندگی نہ ملے گی دوبارہ' کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کا خوف شدت اختیار کرگیا ہے، یہاں تک کہ انہوں نے لاکھوں روپے کا کیچپ کا اشتہار بھی ٹھکرا دیا۔

ودیا بالن

آپ کو سب سے زیادہ حیرانی یہ جان کر ہوگی کہ ودیا بالن بلّیوں سے خوف کھاتی ہیں۔ وہ بلیّوں سے اس قدر ڈرتی ہیں کہ جب کسی بلّی کو دیکھ لیں تو میلوں دور بھاگتی ہیں۔

Thanks to viral.laughingcolours

Read Comments