Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حافظ آباد:حافظ آباد میں نجی بینک کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم نے بینک مینجر سے دو کروڑ روپے طلب کئے تھے۔پولیس کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گاوٴں مدہریانوالہ کے رہائشی ریاست علی نے نجی بینک میں جاکر مینیجر سے دو کروڑ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا۔اور عدم ادائیگی پر بینک کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی۔بینک مینیجر کی اطلاع پر پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور تفتیش شروع کردی۔
حافظ آباد:حافظ آباد میں نجی بینک کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم نے بینک مینجر سے دو کروڑ روپے طلب کئے تھے۔
پولیس کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گاوٴں مدہریانوالہ کے رہائشی ریاست علی نے نجی بینک میں جاکر مینیجر سے دو کروڑ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا۔اور عدم ادائیگی پر بینک کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی۔بینک مینیجر کی اطلاع پر پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور تفتیش شروع کردی۔