سپریم کورٹ :الطاف حسین کی تقریر نشر نہ کرنے کی درخواستیں نمٹادیں

شائع 03 نومبر 2015 08:40am

سپریم کورٹ نے الطاف حسین کی تقریر نشر نہ کرنے اور مقدمہ منتقلی کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ بھجوا دیا ہے، عدالت کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ہائیکورٹ کا فیصلہ عبوری تھا، انہی سے وضاحت لیں،عدالت عظمیٰ کے دو رکنی بنچ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر نشر نہ کرنے اور لاہور ہائیکورٹ سے مقدمہ منتقلی کی درخواست پر سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ پابندی صرف خاص مواد پر لگائی گئی ہے،ہائیکورٹ کا حکم آزادانہ اور عبوری تھا،،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدالتوں کا ہر حکم آزادانہ ہی ہوتا ہے،،جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے ہائیکورٹ کے حکم پر دلائل دینا مدعا نہیں بلکہ عدالت کے سامنے مدعا یہ ہے کہ کیا سات ستمبر کا حکم صحیح تھا یا نہیں،عدالت نے کیس سے متعلق درخواستیں نمٹاتے ہوئے معاملہ دوبارہ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا،عدالت کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے حکم سے لگتا تھا کہ فیصلہ عبوری تھا، وضاحت انہی سے ہیں،درخواست گزار ہائیکورٹ سے اپنی درخواستوں پر فیصلہ مانگ سکتے ہیں۔

Read Comments