Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی ایئرپورٹ پرصحافیوں اورمظاہرین پرتشدد کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی۔میڈیا پرتشدد کے خلاف صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آوٹ کردیا۔سندھ اسمبلی میں کراچی ایئرپورٹ پرصحافیوں اورمظاہرین پرتشدد کے خلاف مذمتی قراردادپی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیرزمان نے جمع کرائی۔قرارداد میں میڈیا نمائندوں پرپولیس اوررینجرزکی جانب سے تشدد کی مذمت کی گئی۔واقعے کے خلاف صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آوٹ کیا اورایوان کے باہرعلامتی دھرنا دیا۔ صوبائی وزیرسکندرمیندھروکا کہنا تھا اظہاریکجہتی کے طورپراحتجاج میں صحافیوں کے ساتھ ہیں۔ایم کیوایم رہنما سیدسرداراحمد کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین اورصحافیوں پرتشدد کی مذمت کرتے ہیں۔صحافیوں کو تحفظ دینا حکومت کا کام ہے۔سنیئرصوبائی وزیرنثارکھوڑو نے کہا کہ واقعے پرمتعلقہ ڈی آئی جی اورایس ایس پی کو وزیراعلیٰ ہاوٴس طلب کرلیا گیا ہے اگرپولیس افسران ملوث ہوئے تو کارروائی ہوگی۔نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین کے ساتھ ہیں،جبر اورتشدد سے کسی ادارے کی نجکاری نہیں کرنے دیں گے۔
کراچی:کراچی ایئرپورٹ پرصحافیوں اورمظاہرین پرتشدد کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی۔میڈیا پرتشدد کے خلاف صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آوٹ کردیا۔
سندھ اسمبلی میں کراچی ایئرپورٹ پرصحافیوں اورمظاہرین پرتشدد کے خلاف مذمتی قراردادپی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیرزمان نے جمع کرائی۔قرارداد میں میڈیا نمائندوں پرپولیس اوررینجرزکی جانب سے تشدد کی مذمت کی گئی۔واقعے کے خلاف صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آوٹ کیا اورایوان کے باہرعلامتی دھرنا دیا۔
صوبائی وزیرسکندرمیندھروکا کہنا تھا اظہاریکجہتی کے طورپراحتجاج میں صحافیوں کے ساتھ ہیں۔ایم کیوایم رہنما سیدسرداراحمد کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین اورصحافیوں پرتشدد کی مذمت کرتے ہیں۔صحافیوں کو تحفظ دینا حکومت کا کام ہے۔
سنیئرصوبائی وزیرنثارکھوڑو نے کہا کہ واقعے پرمتعلقہ ڈی آئی جی اورایس ایس پی کو وزیراعلیٰ ہاوٴس طلب کرلیا گیا ہے اگرپولیس افسران ملوث ہوئے تو کارروائی ہوگی۔
نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین کے ساتھ ہیں،جبر اورتشدد سے کسی ادارے کی نجکاری نہیں کرنے دیں گے۔