پیار کبھی شکل صورت دیکھ کر نہیں ہوتا بلکہ دو دل ملتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ان 9 بولی وڈ شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جو کام کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔
دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ
دپیکا اور رنویر کو اب تک بولی وڈ کی 3 فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کرتے دیکھا جا چکا ہے، یہ تینوں فلمیں سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں ہی بنائی گئی ہیں۔ دونوں کے درمیان محبت کی داستان 'گلیوں کی راس لیلا- رام لیلا سے شروع ہوئی۔
کترینہ کیف اور رنبیر کپور
رنبیر اور کترینہ کے درمیان رشتے کو تقریباً ہر شخص ہی جانتا ہے۔ سال 2009 میں فلم 'عجب پریم کی غضب کہانی' کے دوران رنبیر اور دپیکا ایک ساتھ تھے، جبکہ اس وقت کترینہ اور سلمان میں بھی خوب قربتیں تھیں۔ رنبیر اور کترینہ کے درمیان تعلقات فلم جگا جاسوس کے دوران سرد مہری کا شکار رہے۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان تعلقات ایک شیمپو کے اشتہار کے دوران پروان چڑھے اور اب دونوں ایک کامیاب شادی شدہ زندگی کا آغاز کرچکے ہیں۔
ٹوئنکل کھنّا اور اکشے کمار
اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ ٹوئنکل کھنّا کو پسند کرتے تھے، تاہم جب انہیں فلم فیئر ایوارڈ کے فوٹوشوٹ کے لئے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو معاملات آگے بڑھے اور ایک ہوگئے۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور
سیف اور کرینہ فلم 'ٹشن' کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے، سیف کو ہی کرینہ اور شاہد کپور کے بریک اپ کی وجہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔
کاجول اور اجے دیوگن
اجے اور کاجول فلم 'پیار تو ہونا ہی تھا' کے درمیان ایک دوسرے کے قریب آئے اور اب ایک کامیاب شادی شدہ زندگی بسر کررہے ہیں۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے
ابھیشیک نے ایشوریا کو اپنی فلم 'گرو' کے پریمیئر کے فوراً بعد ٹورونٹو میں پرپوز کیا۔ تاہم دونوں میں پیار کا آغاز فلم 'کجرا رے' کے درمیان ہوا، دونوں کے تعلقات آئے روز خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔
جینیلیا ڈسوزا اور رتیش دیشمُکھ
ان دونوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ فلم 'تجھے میری قسم' کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔ دونوں نے سال 2012 میں شادی کی۔
شردھا کپور اور ادیتیا
شردھا اور ادیتیا فلم 'عاشقی 2' کی شوٹنگ کے دوران ہی ڈیٹنگ کرنا شروع ہوگئے۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ دونوں کے درمیان کوئی ایسے تعلقات نہ تھے بس فلم کی پروموشن کے لئے اس ہتھکنڈے کو اپنایا گیا تھا۔
Thanks to viral.laughingcolours