Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ سے شاہ محمود قریشی اورصاحبزادہ طارق اللہ نے ملاقات کی،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی آئی اے ملازمین پر ظلم کر کے اپنے خاتمے کا آغازکردیا۔اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ سے شاہ محمود قریشی اورصاحبزادہ طارق اللہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پی آئی اے کے ملازمین پر تشدد کی مذمت کی گئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایسا ظلم آمریت میں بھی نہیں ہوا، حکومت نے یہ اقدام کر کے اپنے خاتمے کا آغازکردیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی آئی اے کے پرامن مظاہرین پرگولیاں چلانے کا ذمہ دارکون ہے؟ پرامن احتجاج پی آئی اے ملازمین کا حق ہے،حکومت اگر یہ حق سلب کرے گی تو تحریک انصاف ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے اسپیکرقومی اسمبلی سے اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمت نصف سے کم ہوگئی ہیں لیکن حکومت صرف پانچ روپے کم کررہی ہے، معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔
اسلام آباد:اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ سے شاہ محمود قریشی اورصاحبزادہ طارق اللہ نے ملاقات کی،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی آئی اے ملازمین پر ظلم کر کے اپنے خاتمے کا آغازکردیا۔
اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ سے شاہ محمود قریشی اورصاحبزادہ طارق اللہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پی آئی اے کے ملازمین پر تشدد کی مذمت کی گئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایسا ظلم آمریت میں بھی نہیں ہوا، حکومت نے یہ اقدام کر کے اپنے خاتمے کا آغازکردیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی آئی اے کے پرامن مظاہرین پرگولیاں چلانے کا ذمہ دارکون ہے؟ پرامن احتجاج پی آئی اے ملازمین کا حق ہے،حکومت اگر یہ حق سلب کرے گی تو تحریک انصاف ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
شاہ محمود قریشی نے اسپیکرقومی اسمبلی سے اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمت نصف سے کم ہوگئی ہیں لیکن حکومت صرف پانچ روپے کم کررہی ہے، معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔