Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:بلاول بھٹوزرداری اور آصف علی زرداری نے پی آئی اے ملازمین پر تشدد اور ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ملازمین کی جانب سے احتجاج کا حق استعمال کرنے سے روکنے کے لیے آمرانہ اقدام نہ اٹھائیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی میں پی آئی اے کے پرامن ملازمین پر تشدد اور ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی قومی اداروں کی کوڑیوں کے دام نجکاری کی مخالفت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پی آئی اے کے ملازمین کی جانب سے احتجاج کا حق استعمال کرنے سے روکنے کے لیے آمرانہ اقدامات نہ اٹھائیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ملازمین پر تشدد کے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ضد ختم کرکے ملازمین کے مطالبات تسلیم کرے۔
کراچی:بلاول بھٹوزرداری اور آصف علی زرداری نے پی آئی اے ملازمین پر تشدد اور ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ملازمین کی جانب سے احتجاج کا حق استعمال کرنے سے روکنے کے لیے آمرانہ اقدام نہ اٹھائیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی میں پی آئی اے کے پرامن ملازمین پر تشدد اور ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی قومی اداروں کی کوڑیوں کے دام نجکاری کی مخالفت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پی آئی اے کے ملازمین کی جانب سے احتجاج کا حق استعمال کرنے سے روکنے کے لیے آمرانہ اقدامات نہ اٹھائیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے ملازمین پر تشدد کے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ضد ختم کرکے ملازمین کے مطالبات تسلیم کرے۔