Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی احتجاج ریلی پرپولیس اوررینجرز نے لاٹھیاں برسادیں۔ شیلنگ اورفائرنگ کے نتیجے میں دو مظاہرین جاں بحق اورتیرہ افراد زخمی ہوگئے۔کراچی میں قومی ایئرلائن کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی احتجاج ریلی پرپولیس اوررینجرزنے بدترین تشددکا نشانہ بناڈالا۔مظاہرین ہیڈ آفس سے ریلی کی صورت میں جناح ٹرمینل کی جانب روانہ ہوئے توریلی کوروک دیا گیا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی رہنماوں اوررینجرزحکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوئے تومظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا۔اور رینجرز اور پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔ مظاہرین پر ہونے والی فائرنگ سے دوافراد جاں بحق اورتیرہ زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت رضا عنایت کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرا زخمی جناح اسپتال میں دوران آپریشن چل بسا۔جاں بحق ہونے والاسلیم اکبرایئرکرافٹ انجیئنرتھا۔ پولیس اوررینجرزکی شیلنگ اورلاٹھی چارج سے کئی صحافی بھی زخمی ہوئے۔پولیس نے گولیوں کے خول تحویل میں لے لیے ہیں ۔
کراچی:کراچی میں پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی احتجاج ریلی پرپولیس اوررینجرز نے لاٹھیاں برسادیں۔ شیلنگ اورفائرنگ کے نتیجے میں دو مظاہرین جاں بحق اورتیرہ افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی میں قومی ایئرلائن کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی احتجاج ریلی پرپولیس اوررینجرزنے بدترین تشددکا نشانہ بناڈالا۔مظاہرین ہیڈ آفس سے ریلی کی صورت میں جناح ٹرمینل کی جانب روانہ ہوئے توریلی کوروک دیا گیا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی رہنماوں اوررینجرزحکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوئے تومظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا۔اور رینجرز اور پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔
مظاہرین پر ہونے والی فائرنگ سے دوافراد جاں بحق اورتیرہ زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت رضا عنایت کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرا زخمی جناح اسپتال میں دوران آپریشن چل بسا۔جاں بحق ہونے والاسلیم اکبرایئرکرافٹ انجیئنرتھا۔ پولیس اوررینجرزکی شیلنگ اورلاٹھی چارج سے کئی صحافی بھی زخمی ہوئے۔پولیس نے گولیوں کے خول تحویل میں لے لیے ہیں ۔