موٹروے اور سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے،نواز شریف

شائع 02 فروری 2016 01:48pm

ساہیوال:وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے۔ ملک میں جاری منصوبوں کی تکمیل سے بجلی بحران کا خاتمہ ہو جائے گا،دھرنے جیسی رکاوٹوں کی پرواہ کرنے والے نہیں ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے ساہیوال کول پاور پلانٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکام کہتے ہیں اتنی رفتار سے تو چین میں بھی کام نہیں ہوتا،ماضی میں ہم بھارت کو بجلی فروخت کرنے تک پہنچ چکے تھے،موجودہ منصوبوں کی تکمیل سے بجلی بحران کا خاتمہ ہوجائے گا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں موٹروے اور سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے،صنعت ترقی کر رہی ہے، اورنج لائن منصوبے کے خلاف احتجاج درست نہیں، یہ مسلم لیگ ن کا نہیں قومی منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں نے ملک کو نقصان پہنچایا،دھرنے نہ ہوتے تو بہت سے منصوبے مکمل ہو چکے ہوتے تاہم دھرنے جیسی رکاوٹوں کی پرواہ کرنے والے نہیں ہیں۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ماضی میں ایک سال کے منصوبے دس سال میں مکمل ہوئے،آج چار سال کے منصوبے دو سال میں مکمل ہورہے ہیں،عوام کے خون پسینے کی کمائی کو درست جگہ خرچ کیاجارہا ہے۔

Read Comments