ممبئی:امریکی ٹی وی شو کونٹیکو میں متاثر کن اداکاری کرنے کے بعد اب پریانکا چوپڑا آسکر ایوارڈز کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیں گی۔ خبر کو سوشل میڈیا پر پریانکا کے مداحوں کی بھرپور پذآرائی مل رہی ہے۔
بالی ووڈ سے ہالی ووڈ کا سفر طے کرنے والی پریانکا چوپڑا اب آسکر ایوارڈ ز میں نظر آئیں گی ،جہاں وہ آسکر کی میزبانی کے فرائض نبھائیں گی۔
پریانکا چوپڑا اٹھائیس فروری کو ہونے والے اٹھاسیویں آسکر ایوارڈز میں میزبان بنیں گی۔ دلکش تقریب کے دیگر میزبانوں میں جولیان مورے،اولیویا من،کوئنسی جونز اور اسٹیو کیرل شامل ہیں۔
آسکر ایوارڈز کی میزبانی کی خبر جونہی سوشل میڈیا پر آئی تو اداکارہ کے مداحوں نے اسے ایک خوشی کی خبر قرار دیا۔