پاکستان میں کسی کو قتل و غارت کا لائسنس نہیں دیا ہوا،عابد شیر علی

شائع 02 فروری 2016 02:40pm

سکھر:وزیرمملکت برائے پانی اور بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی کو قتل و غارت کا لائسنس نہیں دیا ہوا۔ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ پی آئی اے ملازمین کو آج جعلی لوگوں کو مسترد کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ آج ڈیوٹی پر آنے والے پی آئی اے ملازمین نے جعلی لوگوں کو مسترد کردیا ہے۔ دنیا کی ایئرلائنز بلندی کی طرف جاری ہیں جبکہ ہماری ایئرلائن تباہ ہورہی ہے۔

عابد شیرعلی نے کہا کہ کراچی آپریشن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کررہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کا احترام کرتے ہیں،جرائم میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہئے۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اچھی سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان آگے بڑھے۔

Read Comments