شائع 15 مارچ 2018 07:40am

بولی وڈ میں کچھ کامیابی کے بعد بری طرح ناکام ہونے والے 8 خانز

اگر یہ کہا جائے کہ بولی وڈ انڈسٹری پر خانز کا راج ہے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ جہاں نظر اٹھائی جائے وہیں خانز کا راج نظر آتا ہے۔ شاہ رخ خان ہوں، سلمان خان ہوں یا ہوں عامر خان سب ہی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو بولی وڈ کے ان 8 خانز کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے اپنے کیریئر کی ابتداء میں تو کچھ کامیابیاں سمیٹیں تاہم بعد میں وہ بری طرح ناکام ہوتے ہوئے انڈسٹری سے باہر ہوگئے۔ ذیل میں ان 8 خانز کی فہرست ملاحظہ کریں۔۔۔

فردین خان

فیروز خان کے بیٹے فردین خان نے بولی وڈ کی کئی فلموں میں کام کیا تاہم کچھ فلموں کے علاوہ ان کی زیادہ تر فلمیں ناکام رہیں۔

زائید خان

فردین خان کے کزن اور سنجے خان کے بیٹے زائید خان بھی بولی وڈ میں وہ کمال نہ دکھا سکے جتنا باقی خانز نے دکھایا۔ سال 2003 میں 'چرالیا ہے تم نے' سے ڈیبیو کرنے والے زائید کبھی سپر ہٹ ہیروز کی فہرست میں جگہ نہ بنا سکے۔

فیصل خان

کیا آپ کو 'میلا' فلم میں اداکاری کرنے والے عامر خان کے بھائی فیصل خان یاد ہیں؟ ضرور یاد ہوں گے تاہم انہیں کبھی کسی ڈائریکٹر نے مرکزی اداکار کے طور پر کاسٹ نہیں کیا۔ انہوں نے 6 سے 7 فلموں میں اداکاری کی۔

عمران خان

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان اپنے لُک کی وجہ سے لڑکیوں میں تو کافی مشہور ہوئے لیکن باکس آفس پر ان کی فلمیں وہ کمال نہ دکھا سکیں جتنی ان سے توقع کی جارہی تھی۔

ایوب خان

دلیپ کمار کے بھانجے ایوب خان نے ٹی وی سیریئلز سے تو خوب شہرت حاصل کی لیکن وہ بولی وڈ کیریئر میں فلاپ ثابت ہوئے۔ ان کے کام کو فلم 'دل چاہتا ہے' میں خوب سراہا گیا اور بعد میں بھی انہیں اسی طرح کے کرداروں میں دیکھا گیا۔

ساحل خان

ساحل خان کی ڈیبیو مووی نے عوام میں خوب شہرت حاصل کی تاہم وہ بعد میں کامیاب ثابت نہ ہوسکے۔

سرفراز خان

لیجنڈ اداکار قادر خان کے بیٹے سرفراز خان بھی بولی وڈ میں فلاپ ثابت ہوئے، ان کا سب سے بہترین کردار سلمان خان کی فلم 'تیرے نام' میں دیکھا گیا۔

شاداب خان

لیجنڈ وِلن گبّر سنگھ (امجد خان) کے بیٹے شاداب خان نے رانی مکھرجی کے مخالف فلم 'راجا کی آئے گی بارات' میں ڈیبیو کیا۔ رانی مکھرجی تو ایک کے بعد ایک کامیابی کی سیڑھی چڑھتی رہیں تاہم شاداب پیچھے رہ گئے۔

Thanks to viral.laughingcolours

Read Comments