شائع 16 مارچ 2018 07:19am

مسٹر پرفیکشنسٹ کی پہلی اہلیہ اب کیسی دکھتی ہیں؟

سنہ 1986 میں عامر خان نے محض 21 سال کی عمر میں رینا دتّا نامی خوبصورت لڑکی سے شادی کی۔ دونوں نے 16 سال تک اپنی زندگی کو ایک ساتھ انتہائی خوشگوار انداز میں گزارا۔ عامر اور رینا کے دو بچے ہیں جن کے نام جنید اور ایرا ہیں۔

بدقسمتی سے جوڑے کے درمیان 16 سال بعد دراڑ پڑگئی، ایک ساتھ اتنا عرصہ گزارنے کے بعد دونوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ کی پہلی اہلیہ آج بھی عامر خان اور اپنی فیملی کے بہت قریب ہیں اور ہر اچھے برے وقت میں ساتھ دیتی نظر آتی ہیں۔ رینا کے لُک میں اس طویل عرصے کے درمیان اچھی خاصی تبدیلی مرتب ہوگئی ہے اور اب وہ ایسی نظر آتی ہیں۔

Read Comments