کراچی :پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل

شائع 02 فروری 2016 04:42pm

کراچی میں دو کارکنوں کی ہلاکت کے پی آئی اے کا کوئی جہاز فضا میں بلند نہ ہوسکا۔کراچی میں پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران گولی چلنے کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے، اس افسوسناک واقعے کے بعد تین بجے کے بعد کراچی لاہور، اسلام آباد سمیت متعدد ائیرپورٹس سے پروازوں کا سلسلہ بند ہوگیا۔

کراچی ائیرپورٹ سے اٹھارہ اور راولپنڈی میں بےنظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی پانچ پروازیں منسوخ ہوگئیں، لاہور اور پشاور سے بھی تین بجے کے بعد فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پالپا کے صدرعامرہاشمی کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنے پائلٹس کوجہاز اڑانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔دوسری جانب پی آئی کی پروازیں منسوخ ہونے کا نجی ائیرلائنز نے فائدہ اٹھایا اوراپنے کرایوں اضافہ کردیا ہے۔نجی ائیرلائنز نے اندرون ملک کے مختلف سیکٹرز پر کرایوں کی مد میں سو سے تین سو فیصد تک اضافہ کردیا۔ ائیربلیو نے کراچی اور اسلام آباد کیلئے بکنگ بند کردی گئی جبکہ شاہین ایئر کی بھی بکنگ چارفروری تک بند کردی گئی۔

Read Comments